اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی، وزیراعظم شہبازشریف اورآصف زرداری کے درمیان وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع اعتماد کے ووٹ پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات کے حوالے سے بھی گفتگو کی اوران کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔
دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق فوری طور کراچی روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ بلاول بھٹو کے بیان کے بعد ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان بڑھتی خلیج کو دورکرنے کی کوشش کریں گے۔