راولپنڈی: سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے درست کہا ہے کہ معیشت، دہشگردی پر قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک انتہائی نازک موڑ پر ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام کیسے آسکتا ہے، سیاسی عدم استحکام معاشی زوال قومی سلامتی تک پہنچ گیا۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 120 دن اہم ہیں، پاکستان عوام فوج اورجمہوریت لازم اور ملزوم ہے، استحکام انتخاب لائے گا جو فوج کروا سکتی ہے۔
جنرل عاصم منیرنےدرست کہامعشیت دہشگردی پرقومی اتفاق رائےضروری ہےملک انتہائی نازک موڑ پرہےسیاسی استحکام کےبغیرمعاشی استحکام کیسےآسکتاہےسیاسی عدم استحکام معاشی زوال قومی سلامتی تک پہنچ گیاپاکستان عوام فوج اورجمہوریت لازم اورملزوم ہےاستحکام انتخاب لائےگاجوفوج کرواسکتی ہے120دن اہم ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 1, 2023
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گزشتہ روز پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 118ویں مڈ شپ مین اور 26 ویں شارٹ سروس کمیشن کی کمیشننگ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ "پاکستان انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے، ملک کو دہشتگردی اوراقتصادی چیلنجز درپیش ہیں، تمام فریقین کے درمیان قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے”۔