سیہون (امت نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں 95 فیصد سیلابی پانی نکال دیا گیا ہے ، بلدیاتی الیکشن تاریخ کے مطابق ہوںگے، لوگوں کو حقیقینمائندے ملنے چاہئیں
سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز نے سیلاب متاثرین کی مدد کی ہے، سیلاب متاثرہ لوگوں کو امداد دی ہے۔
کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں سیلابی پانی ابھی بھی نکالا جا رہا ہے ۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کے 2 ارب ڈالر سیلاب سے متاثرہ لوگوںکے گھر بنانے میں استعمال ہونگے، کام بھی شروع کردیا گیا ہے،
مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ آئندہ انتخاب میں کس کو ٹکٹ دینی ہے،
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کچھ غیر ذمہ دار لوگ ٹیکنو کریٹ حکومت کی باتیں کرتے ہیں، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔