رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کا جے یو آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ

پشاور(اُمت نیوز) ایم این اے ناصر موسی زئی کا تحریک انصاف چھوڑ کر جے یو آئی میں شامل ہونےکا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے ناصر موسی زئی سے ملاقات کی اور جے یوآئی میں شمولیت کی دعوت دی
ناصر موسی زئی نے سینیٹر مولانا عطا الرحمان کی دعوت قبول کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق ناصر موسی زئی آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جے یوآئی میں شامل ہوں گے۔
ناصر موسی زئی نے کہا کہ سابق گورنر شاہ فرمان نے پی ٹی آئی کو ہائی جیک کرلیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کا اختیار سابق گورنر شاہ فرمان کے پاس تھا، پارٹی میں ایسے حالات بن گئے تھے کہ چلنا مشکل تھا۔