اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں دوبارہ شروع

اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق تمام ریٹرننگ افسران کو بیلٹ پیپرز جبکہ بیلٹ پیپرز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی جانب سے آر اوز کو فراہم کردیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ریٹرننگ افسران کو آج (اتوار) چھٹی کے روز بیلٹ پیپرز حاصل کرنے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آر او بیلٹ پیپرز سے متعلق لوازمات ایک سے دو دن میں مکمل ہو جائیں گے، آر اوز بیلٹ پیپرز ضابطے کی کارروائی کے بعد پریزائیڈنگ افسران کو دیں گے۔
14 ہزار پولنگ عملے میں نصف کا تعلق محکمہ تعلیم سے ہے،
دور دراز علاقوں میں مقیم پولنگ عملے کی واپسی میں 3 سے 4 روز لگ سکتے ہیں، ٹرانسپورٹ پلان بنانے کے لیے بھی وقت درکار ہے، الیکشن کے لیے کنٹرول روم بننا ہے