کراچی: شہرقائد سمیت سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے۔
صبح سویرے سوئیٹر پہنے اسکول کے بستوں کے ساتھ بچوں نے ایک بار پھر اسکول کا رخ کرلیا، پہلے روز تعلیمی اداروں میں بچوں کی حاضری کم نظر آئی۔
دوسری جانب پنجاب میں دھند کے باعث اسکول 9 جنوری سے کھلیں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی اسکول 8 جنوری تک بند ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos