پراسیکیوٹر نے یہ بھی کہا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ کس نے کیا ہے تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق صبح 7 بجے گاڑیوں میں سوار حملہ آوروں نے جیل میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیل پر حملے کے کچھ دیر بعد ہی واریز کی میونسپل پولیس کے اہلکاروں پر بھی حملہ کیا گیا۔ جس کے بعد پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا اور ان کی گاڑی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔