کراچی کے علاقے جوہر آباد میں چائے کے ہوٹل پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار سے متاثرہ 4 افراد میں وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول افسر بھی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جوہر آباد میں ہوٹل پر ڈاکوؤں نے گزشتہ روز نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ہوٹل پر لوٹ مار کی ۔لٹ جانے والے متاثرہ افراد میں وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول افسر مسرور وارثی سمیت 4 افراد شامل ہیں۔
ملزمان متاثرہ افراد سے موبائل فون اور نقد رقم لے گئے، متاثرہ افراد نے واقعہ کے خلاف جوہر آباد تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے۔