ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت کو مذاکرات کیلیے ضمانت دینے والے تمام اتحادیوں کو ساتھ لانے کی شرط رکھ دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں نہ ہونے پر حکومت سے نالاں ہے اور اتحاد سے علیحدگی کی دھمکی دے رکھی ہے جس پر وزیراعظم نے وزرا کو ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
ایم کیو ایم نے مذاکرات سے قبل شرط عائد کردی ، ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ حکومت وفد ضمانت دینے والے تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر آئے ،جے یو آئی، بلوچستان عوامی پارٹی اور دیگر وفد میں شامل ہوں ۔
متحدہ کے مطالبے پر ایاز صادق، راناثنا اللہ، ملک احمد خان، مولانا اسعد محمود وفد کا حصہ ہوں گے ،اتحادیوں کا وفد آج شام 5 بجے کراچی روانہ ہوگا۔