لاہور:ایف آئی اے نے مونس الٰہی کے مبینہ فرنٹ مینوں کیخلاف انکوائریاں شروع کردیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع ایف آئی اے کاکہناہے کہ پنجاب اسمبلی کے نائب قاصد قیصر، ارم امین اور ارشد اقبال کیخلاف انکوائری شروع کردی ہے،متعلقہ افراد کے اکاﺅنٹس میں مشکوک ٹرانزیکشن پرانکوائری کا آغاز کیا گیا ۔
ذرائع کاکہناہے کہ ارم امین مونس الٰہی کی کمپنی میں کام بھی کرتی ہیں ،تینوں افراد کے اکاﺅنٹس سے مونس الٰہی اور فیملی کے افراد کے اکاﺅنٹس میں پیسے منتقل ہوئے ،تینوں افراد کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات ان کے پروفائل سے مطابقت نہیں رکھتیں ۔