اسلام آباد:پی ٹی آئی سینیٹرعبدالقادر کی نااہلی کیلیے دائر درخواست ابتدائی سماعت کیلیے مقررکردی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی سینیٹرعبدالقادر کی نااہلی کیلیے دائر درخواست ابتدائی سماعت کیلئے مقررکردی گئی ،الیکشن کمیشن نے فریقین کو 5 جنوری کیلیے نوٹس جاری کردیے ،سینیٹرعبدالقادر کو اثاثے چھپانے کے الزام پر نااہل کرنے کی استدعا کی گئی ۔