کراچی:پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما،مشیرزراعت منظور وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اسی سال 2023 میں وطن واپس آئیں گے، نیا سال پی پی پی کے لیے بہتر ہے، پارٹی کو دیگر صوبوں میں مضبوط ہوتا دیکھ رہا ہوں.
منظور وسان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ رواں سال عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، ان پر مصیبتیں منڈلاتی رہیں گی،انہیں کسی نہ کسی دیوار کے پیچھے قید دیکھ رہاہوں، انہیں سندھ یا بلوچستان کی جیلوں میں دیکھ رہا ہوں۔
منظوروسان نے کہا کہ عمران خان کو کچھ اداروں نے بنایا تھا، اب وہ انکے ساتھ نہیں ہیں، جو لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں وہ علیحدگی اختیار کرکے دوسری پارٹی بنائیں گے یا پرانی پارٹیوں میں واپس جائیں گے، عمران خان کا جب باجوہ صاحب نے ساتھ دیا تھا تب وہ کیوں خاموش تھے؟.
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم آنکھیں نہیں دکھائے گی ، وہ اور ہم ساتھ رہیں گے، ہر پارٹی کا حق ہوتا ہے کہ وہ اپنے مطالبات رکھے۔