لاہور:پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی اب 11جنوری کے بجائے 9 جنوری کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے 11 جنوری کے بجائے 9 جنوری کو دو بجے دن اجلاس طلب کرلیا، اس حوالے سے اسمبلی سیکریٹریٹ نے گزٹ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں غالب امکان ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی تحریک شروع کی جائے گی جس میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن کے اتحاد کے درمیان مقابلے ہو گا۔