لاہور:مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے پنجاب اسمبلی ملازمین کی ایف آئی اے طلبی پر رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ کرلو جو ہوتا ہے ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مونس الٰہی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ رانا صاحب یہ وہ کیس ہے جو ہائیکورٹ نے خارج کردیا ہے ،جب پنجاب میں اپوزیشن میں تھے تب بھی پی ڈی ایم سے نہیں ڈرے ،کرلو جو ہوتا ہے ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
رانا صاحب @RanaSanaullahPK یہ وہی کیس ہے جو ہائی کورٹ نے خارج کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم والو جب ہم پنجاب میں اپوزیشن میں تھے تب بھی آپ لوگوں سے نہیں ڈرے۔ کر لو جو ہوتا ہے ہم @ImranKhanPTI کے ساتھ کھڑے ہیں pic.twitter.com/YP7IXT2B07
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) January 2, 2023