کوئٹہ(امت نیوز)بلوچستان میں حکومت کی سستا آٹا مہم بری طرح ناکام ہوگئی ۔صوبے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے پرمزید 300روپے کا اضافہ کردیا گیا۔
بلوچستان میں آٹےکا بحران شدت اختیار کرنے لگا۔ 3 روز قبل 2300 میں فروخت ہونیوالا 20 کلو آٹے کا تھیلا 2600 روپے تک جا پہنچا۔
سستا آٹا مہم کے تحت حکومت کی طرف سے 20 کلو آٹا 1470 میں دیا جارہا ہے تاہم سرکاری آٹے کی محدود دستیابی کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد اس سہولت سے محروم ہے
ملز مالکان کے مطابق کوئٹہ کی 18 ملز کو یومیہ 25 ہزار گندم کی بوریوں کی ضرورت ہے، حکومت 9 سے 10 لاکھ گندم بوری کا فوری بندوبست کرے۔
ملز مالکان نے خبردار کیا ہے کہ چند دن میں گندم دستیاب نہ ہوئی تو مارکیٹ میں آٹا ملنا مشکل ہو جائے گا