پی ٹی آئی کی گورنرسندھ کے خلاف صدرمملکت سے شکایت

کراچی(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے خلاف صدررمملکت سے شکایت کردی ۔۔ الزام لگایا کہ گورنر ہاؤس کو مبینہ طور پرسیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنادیا گیا ہے
پی ٹی آئی خرم شیرزمان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ سندھ کے گورنر اپنے دفترکا بے دریغ سیاسی استعمال کر رہے ہیں

خط میں کہا گیا کہ گورنر سندھ آئین کے تحت وفاق کے نمائندے ہیں لیکن وہ ایم کیو ایم کے نمائندے کا کردار ادا کر رہے ہیں، ایم کیو ایم، پی ایس پی کے دھڑوں کو ملانا گورنر سندھ کی پالیٹیکل انجینئرنگ کا ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ گورنرسندھ سیاسی ورکرکےطورپرکام کر رہے ہیں،گورنر کی سرگرمیوں سےبلدیاتی الیکشن میں اثر اندازہونےکاخدشہ ہے۔
خط میں مطالبہ کیا گیا کہ صدر مملکت گورنر ہاؤس کے غلط استعمال پر کامران ٹیسوری کے خلاف نوٹس لیں۔