ن لیگ کی اسپیکرپنجاب اسمبلی کےخلاف تحریک عدم اعتماد واپس

لاہور(امت نیوز)مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اتحاد کو واضح برتری حاصل ہے، اسی لئے اپنے نمبر پورے نہ ہونے پر ن لیگ نے تحریک عدم اعتماد واپس لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے اپنی توجہ اسپیکر کی بجائے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف اعتماد پر مرکوز کرلی ہے۔
اس سے قبل ن لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد واپس لےلی تھی
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 جنوری کو طلب کرلیا گیا ہے۔