مولانا فضل الرحمان علیل ہوگئے

اسلام آباد(امت نیوز)سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان علیل ہوگئے ۔ طبیعت کی ناسازی کے باعث ڈاکٹرز کے مشورے پر تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں۔
جے یو آئی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کی سیاسی سرگرمیوں کی منسوخی سے متعلق خط لکھ کر عہدیداروں اور کارکنوں کو باضابطہ آگاہ کردیا گیا۔
مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے عہدیداروں اور کارکنوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز رہی ہے، ان کی سیاسی سرگرمیاں تاحکم ثانی منسوخ رہیں گی۔
رہنما جمعیت علمائے اسلام کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹرز کے مشوروں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی تھیں مگر اب ڈاکٹرز نے مولانا کو سختی سے سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا ے
خط میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان طبیعت بہتر ہونے تک آرام کریں گے، اس عرصے کے دوران کارکنوں اور ہمدردوں کو گھر پر آکر عیادت کی بھی اجازت نہیں ہوگی