نئی گیند سے بہتر بولنگ کر سکتا تھا، نسیم شاہ

کراچی (اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ وہ نئی گیند سے زیادہ اچھی گیند بازی کر سکتے تھے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کی پچ بہتر ہے، شروع میں سیم مل رہا تھا۔
شروع میں کوشش رہی کہ سیم سے زیادہ سے زیادہ وکٹ حاصل کروں، اچھی لائن پر بولنگ کی کوشش بھی کی ہے۔
نسیم نے کہا کہ کین ولیمسن ورلڈ کلاس بیٹسمن ہیں، وکٹ حاصل کرنے کیلئے صحیح جگہ پر بولنگ کرنا بہت ضروری ہے۔
نیوزی لینڈ کو 350 کے اندر آؤٹ کریں۔
اپنی ٹیم میں واپسی پر بات کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ انجری کے بعد کم بیک میچ میں کافی اچھا محسوس کر رہا ہوں۔