اسلام آباد(اُمت نیوز)سابقہ عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی مارٹینا نیورا ٹیلووا گلے اور بریسٹ کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مارٹینا نے اپنی کینسر کی بیماری سے متعلق خود اپنے مداحوں کو بتایا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے جسم کے دوحصوں میں کینسر سنگین ہے
یہ کیسز قابل علاج ہے ، امید ہے کہ میں بہت جلد اس بیماری کو شکست دے دوں گی۔ میں پوری طاقت کےساتھ اس بیماری سے لڑوں گی۔
واضح رہے کہ مارٹینا ٹینس کورٹ میں اپنے ملک کیلئے بہت سی فتوحات سمیٹی ہیں، اپنے کیریئر کے دوران ویمن سنگلز اور ڈبلز میں 59 گرینڈ سلم ٹائل جیتے۔