باجوڑ( نمائندہ امت ) خار محلہ تحصیل چم میں محمد سلطان نامی شخص کے گھر کا کمرہ گرنے سے 6 افراد جان بحق ہوگئے
جان بحق افراد میں دو مہمان بچے بھی شامل ہیں جبکہ واقعے میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم اور ایس ایچ او خار سعید الرحمٰن نے اپنی پولیس نفری کے ہمراہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیکر جان بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کردیا۔
جان بحق ہونے والوں میں اکثر بچے شامل ہیں جن کی شناخت نادیہ بی بی دختر لعل عمر 8 ماہ,رابعہ بی بی دختر لعل عمر 4 سال ,عمیرہ بی بی دختر محمد سلطان عمر 10 سال ,فاطمہ بی بی دختر لیاقت عمر 8 سال,عائشہ بی بی دختر شیر زمان عمر 10 سال ,اسماعیل ولد محمد سلطان عمر 18 سال شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں صدام ولد محمد سلطان ,عمر 20 سال ,حسینہ بی بی دختر لعل عمر 4 سال ,عائشہ بی بی دختر شاکر عمر 8 ماہ ,توحید بی بی دختر لیاقت عمر 7 سال ,زوجہ لیاقت عمر 32 سال ,زوجہ لعل عمر 30 سال شامل ہیں ,
واقعے کے بعد امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہیں ادھر باجوڑ کے مختلف سیاسی اور قومی شخصیات نے خاندانوں کیساتھ نقد مالی امداد کا اعلان کیا جبکہ حکومت سے غم ذدہ خاندان کو فوری طور پر ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہیں ,