آج جو کچھ ہوا وکالت ختم ہو گئی ہے، وکیل عمران خان،فائل فوٹو
آج جو کچھ ہوا وکالت ختم ہو گئی ہے، وکیل عمران خان،فائل فوٹو

پی ٹی آئی کی درخواست پراعتراض عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر چیف الیکشن کمشنر کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پراعتراض عائد کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کی ہے،چیف الیکشن کمشنر، 4 ممبران، داخلہ اور کابینہ ڈویژن سیکرٹریز کیخلاف درخواست دائر ہے ۔

پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار تیمور اسلم نے درخواست دائر کی ،31 دسمبر بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے پر ملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کارروائی کی استدعاکی گئی ہے۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کیسے توہین عدالت دائر ہو سکتی ہے؟۔