لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کردیا،مریم نواز کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر مقررکر دیاگیا،مریم اورنگزیب نے پارٹی صدرکے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نوٹیفکیشن صدر(ن)لیگ شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری ہوا،شہباز شریف نے مریم نوازکو پارٹی کا چیف آرگنائزر بھی مقرر کردیا۔
ترجمان کاکہناتھا کہ پارٹی کی تنظیم نو کی ذمے داری مریم نواز کو سونپ دی گئی،مریم نواز تمام سطحوں پر پارٹی کو ری آرگنائز کریں گی ۔