یکم جولائی سے بجلی والے پنکھوں کی پروڈکشن بند کر دی جائے گی۔خواجہ آصف
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ملک بھرکی تمام مارکیٹس رات ساڑھے 8بجے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ شادی ہالز کو ہر صورت رات 10بجے بند کیا جائے گا۔
بجلی کی بچت کیلیے کابینہ اجلاس
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بچت کیلیے ہم نے کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھرکی مارکیٹس رات ساڑھے 8 بجے بند کی جائیں گی ،جبکہ شادی ہالز رات 10بجے بند کیے جائیں گے، شادی ہالز اور مارکیٹس اس ٹائم فریم پر چلیں تو اس سے 62ارب روپے کی بچت آئے گی۔
گرمیوں میں ہم 17 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی استعمال کرتے ہیں
ان کا کہنا تھا وفاقی کابینہ نے توانائی پالیسی کی منظوری دیدی ہے، جس کو فوری طور پر نافذ العمل کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرمیوں میں ہم 29 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں جبکہ سردیوں میں 12 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، گرمیوں میں ہم 17 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی استعمال کرتے ہیں۔
الیکٹرک موٹرسائیکل کی حوصلہ افزائی کی جائیں گی
انہوں نے کہا کہ تمام اسٹریٹ لائٹس کے بجائے 50 فیصد لائٹس جلائی جائیں گی، الیکٹرک موٹرسائیکل کی حوصلہ افزائی کی جائیں گی- موٹر سائیکل کی بیٹری کو گھر میں ہی چارج کیا جاسکے گا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یکم فروری سے فلیمنٹ والے بلب کی پروڈکشن بند کر رہے ہیں جبکہ یکم جولائی سے بجلی والے پنکھوں کی پروڈکشن بھی بند کردی جائے گی۔