اسلام آباد ہائیکورٹ نےالیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ پاکستان کے نام سے نئی پارٹی رجسٹرڈ نہ کرنے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ پاکستان کے نام سے نئی پارٹی رجسٹرڈ نہ کرنے کے خلاف درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔
وکیل درخواست گزارنے کہاکہ الیکشن کمیشن نے پارٹی کا نام رجسٹرڈ کرنے سے انکار کیا،پارٹی رجسٹر نہ کرنا آرٹیکل 45 کی خلاف ورزی ہے،وکیل درخواست گزارنے مزید کہاکہ مسلم لیگ کے نام سے پہلے بھی بہت سی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔
جسٹس بابرستار نے کہا کہ لوگوں کو کنفویژن سے بچانے کیلیے نام رجسٹرڈ نہیں کر رہے ،وکیل درخواست گزارنے الیکشن کمیشن میں پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ کرانے کی استدعاکردی،عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔