اسلام آباد:سپریم کورٹ نے نان کسٹم پیڈ گاڑی سے متعلق کیس میں ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس کو طلب کرلیا۔ جسٹس قاضی فائزعیسی نے ریماکس دیے کہ جہاں لفظ ڈی جی آجائے اس سے تو اللہ بچائے، کیا کوئی نان کسٹم گاڑیاں جیب میں رکھ کرلے آتا ہے؟
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے نان کسٹم پیڈ گاڑی سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ بغیرتیاری کے افسران عدالت کیوں آتے ہیں ؟ گاڑی کسٹم کے پاس ہے یا ریلیزہوگئی کسی کو پتہ ہی نہیں ۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ اسلام آباد میں کسٹم کا بڑا افسرکون ہوتا ہے؟،جس پر وکیل کسٹم نے بتایاکہ ڈی جی کسٹم بڑا عہدہ ہے۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ جہاں لفظ ڈی جی آ جائے اس سے تو اللہ بچائے ،یہ نان کسٹم گاڑیاں ملک میں آتی کیسے ہیں، کیا کوئی گاڑیوں کو جیب میں رکھ کرلے آتا ہے۔