اسلام آباد:متنازع ٹوئٹ کیس میں ضمانت منظور ہونے کے بعد سینیٹر اعظم سواتی کو رہا کر دیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹراعظم سواتی کو جیل سے رہا کردیاگیا،پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے اعظم سواتی کا استقبال کیا۔
قبل ازیں اسپیشل جج سنٹرل اسلام آبادکی عدالت میں اعظم سواتی کے وکلا کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر پیش کیاگیا،وکیل اعظم سواتی نے کہاکہ ضمانتی مچلکے نقد کی صورت میں جمع کرانا چاہتے ہیں ،عدالت نے ضمانتی مچلکے نقد میں جمع کرانے کی استدعا منظور کرلی ۔