تہران: ایران میں انسانی حقوق سے وابستہ ’’ھرانا‘‘ ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ مظاہروں میں مرنے والوں کی تعداد 516 تک پہنچ گئی ہے،جن میں 18سال سے کم عمرکے 70 نوجوان بھی شامل ہیں۔
18 سال سے کم عمر کے 70 نوجوان بھی شامل ہیں۔ انسانی حقوق ایجنسی
ایجنسی نے کہا کہ ایرانی حکام نے 687 طلبا کے علاوہ 19 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا۔ ایجنسی نے مزید کہا کہ ایران میں انقلابی عدالتوں نے ملک میں مظاہروں کے آغاز سے اب تک 670 زیر حراست افراد کے خلاف فیصلے جاری کیے ہیں۔
ایرانی عدلیہ نے تصدیق کی کہ سپریم کورٹ نے نوجوان خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد سے ملک میں ہونے والے مظاہروں کے پس منظر میں ایرانی احتجاجی کارکن محمد بروغنی کے خلاف سزائے موت کی توثیق کردی۔