لاہور(امت نیوز) پنجاب حکومت نے مارکیٹیں جلد بند کرنے کا وفاقی حکومت کا فیصلہ مسترد کردیا۔ صوبائی حکومت کا کہناہے کہ بازار کب بند کرنے ہیں یہ فیصلہ ہم کریں گے ۔ ملک میں بے روزگاری بہت بڑھ رہی ہے اس بارے میں فیصلہ نہیں کرسکتے
وفاقی کابینہ نے توانائی بچت منصوبے کے تحت بازار، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس جلد بند کرانے کے حکومتی فیصلے کی منظوری دی ہے جسے تمام صوبوں میں نافذ کیا جائے گا تاہم پنجاب حکومت نے فیصلے پر عمل درآمد کرنے سے انکار کردیا ہے۔
پنجاب کے سینئر وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت دکانیں رات آٹھ بجے بند کرنے کا فیصلہ خود کرے گی، اس کیلئے پنجاب حکومت اپنی کابینہ کا اجلاس خود بلائے گی، ملک میں بے روزگاری بہت بڑھ رہی ہے اس بارے میں فیصلہ نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی ناکامی کےبعد عجلت میں فیصلے کررہی ہے لیکن ہم تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کریں گے، پنجاب کے چیمبرز اور دکان داروں سے میٹنگ کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت پہلے ہی سکڑ گئی ہے، حکومت اپنی ناکامی کا بدلہ عوام سے لے رہی ہے، امپورٹڈ حکومت کے فیصلے پنجاب حکومت کسی صورت میں نہیں مانے گی
صوبائی وزیر کا کہناتھاکہ بازار اور دکانیں بند کرنے کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز سےمشاورت کے بعد کیا جائے گا