لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزیراعظم میں جلسے کے دوران گولیاں نہیں بلکہ گولیوں کے تین ٹکڑے لگے تھے
یہ انکشاف حملے کی فرانزک رپورٹ میں کیا گیا ہے
عمران خان کے ٹرک پر فائر ہونے والی 10 گولیوں کے خول فرانزک سائنس لیبارٹری کوبھجوائے گئے تھے ۔ خول کے علاوہ جناح اسپتال کے میڈیکل لیگل کی جانب سے رپورٹ بھی فرانزک سائنس لیبارٹری کو ارسال کی گئی تھی
فرانزک رپورٹ کے مطابق عمران خان جس ٹرک پر سوار تھے، اس کے بائیں جانب سے فائر کیے گئے۔ فرانزک سائنس لیبارٹری کو 33 شواہد بھجوائے گئے تھے۔ یہ تمام شواہد ، سی سی پی او آفس لاہور ، ڈی پی او وزیر آباد اور جے آئی ٹی کے ارکان کی جانب سے بھجوائے گئے۔
وزیرآباد میں عمران خان پر حملے کے دوران جاں بحق ہونے والے معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی، جس کے مطابق اسے سر کے پیچھے ایک گولی لگی، جو ماتھے سے باہر نکلی۔ معظم پر گولی اونچائی سے فائر ہوئی، جو اس کی موت کا سبب بنی۔