80 فیصد دکانوں پر چینی کا اسٹاک 48 گھنٹوں سے ختم ہے ۔فائل فوٹو
80 فیصد دکانوں پر چینی کا اسٹاک 48 گھنٹوں سے ختم ہے ۔فائل فوٹو

مزید ڈھائی مزید لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت

اسلام آباد(امت نیوز)ملک میں مزید ڈھائی مزید لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی۔یہ اجازت شوگر ایڈوائزری بورڈ کی سفارش پردی گئی

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ چینی برآمد کرنے کی اجازت کے تحت برآمدی چینی کی کل مقدار صوبوں کے درمیان ان کی نصب شدہ کرشنگ صلاحیت کی بنیاد پر تقسیم کی جائے گی جس کا تعین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کرے گا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایل سی کھلنے کے ساٹھ دن کے اندر برآمدات سے حاصل ہونے والی رقم ڈالر میں وصول کی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیٹ آئل کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے بجٹ میں پٹرولیم ڈویژن کیلئے پٹرولیم سبسڈی کی مد میں مختص کردہ دس ارب روپے جاری کرنے، پی ایس او کو پچاس ارب روپے تک کی بینک فنانسنگ کیلئے حکومتی گارنٹی کی منظوری دیدی۔

کمیٹی درآمدی یوریا کی قیمت متعین کرنے کی سمری موخر کرتے ہوئے  31 جنوری 2023 تک آر ایل این جی کی فراہمی روک دی۔

کمیٹی نے افغانستان میں قائم تین پاکستانی اسپتالوں کے اخراجات کیلئے کابینہ کی منظور کردہ ایک ارب روپے سے زائد کی رقم چار قسطوں میں فراہم کرنے کی بھی منظوری دیدی۔