ایم کیوایم پاکستان نے 9جنوری کوہڑتال کا اعلان کردیا

کراچی (امت نیوز)ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں میں ترمیم سمیت بلدیاتی انتخابات پر دیگر مطالبات منظور نہ کرنے پر  9 جنوری کو احتجاج کا اعلان کردیا۔

پیپلزپارٹی پر دباؤبڑھانےکیلئےسابق میئر کراچی وسیم اختر نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سے بھی رابطہ کیا ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہناہے کہ مقاصد پورے نہ ہوئے تو حکومت میں رہنا کسی کام کا نہیں، پیپلزپارٹی مردم شماری اور حلقہ بندیاں درست کرائے، جلد الیکشن چاہتے ہیں لیکن فراڈ انتخابات نہیں۔ حلقہ بندیوں سے پری پول رگنگ ہوچکی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقاصد پورے نہ ہوں تو حکومت میں رہنا کسی کام کا نہیں، فیصلہ یہ ہے کہ عزت سے جینا ہے، حقوق کیلئے لڑ مرنا ہے

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر کا کہنا ہے کہ ہمارے دروازے ان سب کیلئے کھلے ہیں جو ایم کیو ایم کو مہاجروں کیلئے کشتی نوح سمجھتے ہیں، ہم نے بار بار کہا ہے کہ آئیے جدوجہد میں ہمارے ساتھ شریک ہوں، مہاجروں کو تقسیم کرنے کیلئے ہمارے خلاف آپریشن ہوئے، دباؤ آئے، ہمارے کچھ ساتھی اپنی جان بچانے کیلئے ایم کیو ایم چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہماری دعوت شمولیت پر ایم کیو ایم سے جانے والے واپس آئے ہیں، ایک وسیع تر اتحاد کیلئے دعوت دی جارہی ہے،

پیپلزپارٹی پر دباؤبڑھانےکیلئےسابق میئر کراچی وسیم اختر نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سے بھی رابطہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کا وفد کل (بدھ کو) دوپہر ایک بجے ادارہ نور حق کا دورہ کرکے حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات بھی کریگا، جس میں جماعت اسلامی کراچی کو 9 جنوری کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔