اسلام آباد :وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ جی ایم او سویابین زہریلی بیماری ہے، کینسر ہے، مرغی کھانا چھوڑ دو،میں مرغی نہیں کھاتا ، گوشت بھی نہیں کھاتا، جی ایم او سویابین کا پولٹری میں استعمال بیماری پھیلا رہا ہے۔
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہکہ اسلام آباد میں17 ہزار آٹے کے بیگز کا شارٹ فال ہے، صرف اسلام آباد کی حد تک آٹے کی قیمت کے حوالے سے جوابدہ ہوں۔
انہوں نے کہاکہ آٹے اور گندم کی قیمتوں کا تعین صوبائی حکومتیں کرتی ہیں۔صوبوں میں مہنگائی کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔فلور ملز مصنوعی طور پر قیمتوں میں اضافی کرتی ہیں۔فلور ملز اپنی صلاحیت کے مطابق آٹا نہیں بناتی۔
طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ سندھ نے گندم کی سپورٹ پرائس چار ہزار مقرر کی ۔سپورٹ پرائس مقرر کرنے سے پہلے کسان کی لاگت کو دیکھا جاتا ہے۔چار ہزار سپورٹ پرائس پر مزدور آٹا کیسے خریدے گا۔بلاول بھٹو اور وزیر اعظم کی جس دن ملاقات ہو جائے گی اس دن گندم کی قیمت پر مسئلہ حل ہو جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ 2015ء سے پہلے جی ایم او سویابین پولٹری فیڈ میں شامل نہیں تھی، اس کے بعد پولٹری مافیا نے چکر چلا کر مقامی سویا بین پر ٹیکسز لگوادیے جس سے امپورٹڈ سویابین سستی اور مقامی سویابین سستی ہوگئی، پھر انہوں نے جی ایم او سویابین درآمد کرنا شروع کردی، ایک ارب کی درآمد کرکے 2 ارب روپے کماتے ہیں، امپورٹڈ سویابین مضرصحت ہے جو بیماری پھیلارہی ہے۔