فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لاہور:پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 4اعشاریہ ایک جبکہ گہرائی پانچ کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز شیخپورہ سے20کلو میٹر دور تھا۔

لاہور،شیخوپورہ، شرقپور شریف اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ زلزلے کے جھٹکے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔