' ابراج ' کے سربراہ کو نجی ایکویٹی کے حوالے سے کمپنی کی ناکامیوں کے باعث جرمانہ کیا گیا۔فائل فوٹو
' ابراج ' کے سربراہ کو نجی ایکویٹی کے حوالے سے کمپنی کی ناکامیوں کے باعث جرمانہ کیا گیا۔فائل فوٹو

عمران خان کے دوست عارف نقوی پر135،6 ملین ڈالر کا بھاری جرمانہ برقرار

دبئی: دبئی فنانشل ریگولیٹری اتھارٹی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دوست اور ابراج گروپ کے بانی و سربراہ عارف نقوی کو 135،6 ملین ڈالر کا بھاری جرمانہ برقرار رکھنے کا فیصلہ دیدیا ۔ یہ جرمانہ حتمی قرار دیا گیا ہے، اس کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکے گی۔

دبئی فنانشل ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ‘ ابراج ‘ کے سربراہ کو نجی ایکویٹی کے حوالے سے کمپنی کی ناکامیوں کے باعث جرمانہ کیا گیا ہے۔

دبئی میں قائم ‘ ابراج ‘ 2018 میں مکمل گر جانے تک مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں سب سے بڑی بائی اوٹ فنڈ کمپنی تھی۔ لیکن 2018 میں اس میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے ابراج کے ہیلتھ کئیر سے متعلق امور میں ایک ارب ڈالر کے سرمایہ کاری فنڈز پر تشویش ظاہر کرنا شروع کردی۔

دبئی فنانشل سروسز اتھارٹی اورامارات فنانشل ریگولیٹر نے 27 جنوری کو نہ صرف عارف نقوی پر پابندی لگا دی بلکہ اسے 135،6 ملین ڈالر کا جرمانہ بھی کر دیا۔عارف نقوی نے اس فیصلے کو فنانشل مارکیٹ ٹریبیونل میں چیلنج  کیا تھا۔

ڈی ایف ایس اے نے قرار دیا ہے کہ اس کا جرمانہ حتمی ہے،اب اس کی توثیق بھی کر دی گئی ہے۔ اس جرمانے کو مزید کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔