ریاض ؛حیفہ الجیدی کو پہلی خاتون سفیر برائے یورپی یونین تعینات کردیا گیا۔حیفہ الجیدی نے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے حلف اٹھایا۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق حیفہ الجیدی نے دوسرے کئی سفیروں کے ہمراہ اپنی تعیناتی کے بعد منگل کے روز شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے یمن پیلس ریاض میں حلف اٹھایا ہے۔
حیفہ الجیدی نے کولمبیا یونیورسٹی سے مذاکرات اور تنازعات کے موضوع پر ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، وہ بین الاقوامی تعلقات پر بھی ماسٹرز ڈگری رکھتی ہیں جبکہ سراکوس یونیورسٹی سے جرنلزم میں گریجویٹ بھی ہیں۔
الجیدی اس سے قبل ایس آر ایم جی تھنک کی مینجنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ ایس آر ایم جی تھنک حال ہی میں قائم کیا گیا ایک میڈیا گروپ ہے تو تحقیق و تجزیے سے وابستہ امور کو دیکھتا ہے۔