لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہی کے اعتماد کا ووٹ لینے کیلیے پارٹی رہنماؤں کواہم ٹاسک سونپ دیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، اسلم اقبال، محمود الرشید اورعباس علمدار کو اہم ذمے داریاں تفویض کی ہیں۔
عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ 11 جنوری سے قبل ہر صورت اعتماد کا ووٹ لیا جائے جس کے لیے پارٹی رہنما ارکان اسمبلی سے رابطوں کا عمل جلد مکمل کریں، اعتماد کے ووٹ کے بعد پارٹی فیصلے کے مطابق آئندہ اقدام ہوں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 9 جنوری کے اسمبلی اجلاس میں ارکان سے رابطوں کا عمل مکمل کر لیا جائے۔