دہشتگردوں کا نیٹ ورک ملک کے مختلف علاقوں میں پھیلا ہوا تھا۔فائل فوٹو
دہشتگردوں کا نیٹ ورک ملک کے مختلف علاقوں میں پھیلا ہوا تھا۔فائل فوٹو

اسلام آباد خودکش دھماکے میں ملوث پورا نیٹ ورک پکڑا گیا

اسلام آباد :پولیس اور حساس اداروں نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ملوث پورا نیٹ ورک پکڑ لیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خودکش دھماکے کا پورا نیٹ ورک پکڑ لیا، پولیس اور حساس اداروں نے 10 سے زائد دہشت گرد گرفتار کرلیے، دہشتگردوں کا نیٹ ورک ملک کے مختلف علاقوں میں پھیلا ہوا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، وزیر داخلہ کامیاب آپریشن کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کریں گے اور زیرحراست دہشتگردوں کی تفصیلات بتائیں گے۔