صومالیہ میں یکے بعد دیگرے 2 کار بم دھماکے،20ہلاک

سیکیورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کرلاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

               
January 4, 2023 · بام دنیا
حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔فائل فوٹو

حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔فائل فوٹو

موغا ديشو: صومالیہ میں یکے بعد دیگرے 2 کار بم دھماکوں میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی نے سیکیورٹی حکام اورعینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ وسطی صومالیہ کے قصبے ماہاس میں یکے بعد دیگرے دو کار بم دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کرلاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ جائے وقوع پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔