ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصلات سے آگاہ کریں گے۔فائل فوٹو
ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصلات سے آگاہ کریں گے۔فائل فوٹو

کالعدم ٹی ٹی پی سےمذاکرات ہتھیار پھینکنے سے مشروط

اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو مذاکرات پر کوششیں شروع کردیں۔ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے شرط رکھ دی کہ مذاکرات سے پہلے کالعدم ٹی ٹی پی کوہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے تابع کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے، ریاست کی انسداد دہشت گردی کے خلاف کوششیں جاری ہیں، انہیں عام  نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن اس سے یہ نہ سمجھا جائے کہ کچھ ہو نہیں رہا بلکہ بہت کچھ ہو رہا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کا اعادہ کیا گیا، دہشت گردی کے واقعات سے بچنے کےلیے پیشگی اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جس طرح افغانستان میں طالبان حکومت ایک حقیقت ہے، اسی طرح ٹی ٹی پی کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس کی پہلی شرط یہ ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور خود کو آئین و قانون کے تابع کردیں۔