لاہور(امت نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پروزیر آباد میں تین اطراف سے ، تین افراد نے، تین مختلف اقسام کے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ یہ دعویٰ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں کیا
انہوں نےکہا کہ یہ دعویٰ بھی کیا کہ ملزم نوید کو قتل کرنے کے لیے ایک شوٹر بھیجا گیا تھا،جس کی گولی سے معظم جاں بحق ہوا۔فواد چوہدری کہنا تھاکہ عمران خان پر قاتلانہ حملے میں ان کی جان لینےکی کوشش کی گئی، تحقیقات سے ثابت ہوا کہ عمران خان پر تین حملہ آور قاتلانہ حملےکی کوشش میں شامل تھے، عمران خان کے گارڈز کی جانب سےکوئی گولی نہیں چلی، عمران خان پرحملے میں 3 طرح کے ہتھیار استعمال ہوئے ، 3حملہ آور تھے، منصوبے کے تحت عمران خان کو قتل کرکے انتشار پھیلانا تھا
فواد چوہدری نے بتایا کہ عمران خان کو 8 زخم آئے، ان میں 3 زخم گولیوں کے ہیں، 14 گولیاں زمین سے ملیں، 12 ایک جگہ سے اور 2 دوسری جگہ سے، 9 گولیاں سامنے ایک بلڈنگ سے ملیں، ان میں 7 ایک جگہ سے اور 2 ایک جگہ سے ملیں۔
ملزم نویدکے ابتدائی ویڈیو بیان کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈی پی او نے ایس ایچ اوکو کیمرہ دےکرکہا کہ ویڈیو بنائیں، ڈی پی او کو تفتیش کے لیے شامل ہونےکو کہا گیا لیکن وہ شامل نہیں ہوئے۔