اسرائیلی وزیرکے مسجد اقصیٰ کے دورےپرسلامتی کونسل کااجلاس کل متوقع

متحدہ عرب امارات اور چین نے اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے اشتعال انگیز دورے کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا

               
January 4, 2023 · اہم خبریں, بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی (امت نیوز)اسرائیلی وزیرکے مسجد اقصیٰ کے دورے کے خلاف مسلم ممالک میں شدید اشتعال پھیل گیا ہے ۔ چین نے بھی اس دورے کی شدید مذمت کی ہے

متحدہ عرب امارات اور چین نے اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے اشتعال انگیز دورے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

گزشتہ روزاسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے سخت سکیورٹی میں مسجد اقصٰی کا اشتعال انگیز دورہ کیا تھا۔

اسرائیلی وزیر کے دورے کے بعد مسلم دنیا میں شدید اشتعال پھیل گیا ہے اور کئی ممالک نے اشتعال انگیز دورے کی شدید مذمت کی ہے۔

اسرائیلی وزیرکے مسجد اقصیٰ کے دورےپرسلامتی کونسل کااجلاس کل متوقع ہے۔