اسلام آباد(امت نیوز)1947 سے اب تک کتنے وزرائے اعظم اور صدور نے توشہ خانہ سے تحائف لئے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت سےایک ماہ میں ساری تفصیل مانگی لی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے شہری ایڈووکیٹ ابوذر سلمان خان نیازی کی جانب سے معلومات فراہمی کی درخواست پر 26 دسمبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ پٹشینر کے مطابق 23 اپریل کو کابینہ ڈویژن کو معلومات فراہمی درخواست دی، 28اپریل کو کابینہ ڈویژن نے جواب میں کہاکہ معلومات کلاسیفائیڈ ہیں تو نہیں دے سکتے۔
حکم کے مطابق کابینہ ڈویژن کے فیصلے کے خلاف پاکستان انفارمیشن کمیشن نے اپیل سنی اور 29 جون کو پٹشنر کو مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا مگر 5 ماہ کا وقت گزرنے کے باوجود فیصلے پر عمل نہیں ہوا۔
عدالت نے کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔