کراچی(امت نیوز)شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی شدت کم نہ ہوئی ، قائد آباد کے علاقے میں ڈاکو گورنر ہاؤس سندھ کے ملازم کی بیٹی سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
گورنر ہاؤس کے ملازم محمد صالح نے بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ قائد آباد داؤد چورنگی کے قریب سے گزر رہا تھا ۔ اس دوران عصر کی نماز کا وقت ہوا تو وہ رضی مارکیٹ گاڑی میں اہلخانہ کو چھوڑ کر نماز پڑھنے چلا گیا ۔اس دوران نامعلوم ملزم اس کی بیٹی کے ہاتھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
گورنر ہاؤس کے ملازم نے واقعہ کے حوالے سے قائد آباد تھانے میں درخواست جمع کرا دی ہے ۔ پولیس جائے وقوعہ کے قریب لگے کلوز سرکٹ کیمروں کوملزمان شروع کردی ہے تلاش کر رہی ہے