لندن(امت نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لندن سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا روانہ ہوگئے۔مریم نواز بھی ان کے ہمرا ہیں جو اپنی سرجری کے لیے جنیوا گئی ہیں ۔
نواز شریف اور مریم نواز کاجنیوامیں ایک ہفتہ قیام متوقع ہے، جنیوا میں مقیم معالج سے نواز شریف کی ملاقات بھی کابھی امکان ہے
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بھی اتوارکو جنیوا پہنچ رہے ہیں، شہباز شریف اقوام متحدہ کی پاکستان ڈونرز کانفرنس میں شرکت کیلئے جنیوا کا دورہ کریں گے، اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان ڈونرز کانفرنس 9جنوری کو جنیوا میں ہورہی ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مریم نواز سرجری کے سلسلے میں جنیوا روانہ ہوئیں، نواز شریف بھی مریم نواز کے ہمراہ ہیں، مریم نوازجنوری کے تیسرے ہفتے میں پاکستان واپس آئیں گی۔
PMLN Senior Vice President @MaryamNSharif has departed for Geneva today from London for her surgery. Quaid PMLN @NawazSharifMNS is accompanying her. She will return to Pakistan in the 3rd week of January to assume her new responsibilities as Chief Organizer, Insha’Allah
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 4, 2023
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وطن واپسی پر مریم نواز بطور پارٹی چیف آرگنائزر نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کو پاکستان مسلم لیگ کا سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا تھا