نئی دہلی،مودی حکومت نے 50 ہزار مسلمان کو بے گھر کرنےکا منصوبہ بنا لیا

نئی دہلی (اُمت نیوز)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے غریب بستی کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے تمام اقدامات مکمل کر لیے ہیں ۔
رپورٹس کے مطابق اترا کھنڈ کے شہر ہلدوانی میں مسلمانوں کو بے گھر کرنے کا منصوبہ بنالیاہے ۔جس میں 4ہزار گھر ،مساجد اور اسپتالوں کو گرایا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 29 ایکٹر زمین انڈین ریلوے کی ملکیت ہے اس پر غیر قانونی طور تعمیرات کی گئی تھیں
علاقہ مکینوں نے نریندرمودی کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دیدی ہے۔سپریم کورٹ آج اس کیس کی سماعت کرےگی ۔