دہشتگردی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کا بیان مسترد کرتے ہیں، افغانستان
افغانستان کے تمام علاقوں پر ہمارا کنٹرول ہے۔ ہمارے پاس افغانستان سے کسی دوسرے ملک پر دہشتگرد حملوں کے کوئی ثبوت نہیں ہیں
January 5, 2023 · بام دنیا
افغانستان(اُمت نیوز)افغانستان کی طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد حملوں کیلئے افغانستان کی زمین استعمال نہیں ہوئی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق نائب ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم امریکی محکمہ خارجہ کا افغانستان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے کے بیان کا مسترد کرتے ہیں۔
افغانستان کے تمام علاقوں پر ہمارا کنٹرول ہے۔ ہمارے پاس افغانستان سے کسی دوسرے ملک پر دہشتگرد حملوں کے کوئی ثبوت نہیں ہیں