اماراتی صدر سے ملاقات کیلئے شاہ عبداللہ ابوظہبی پہنچ گئے

ابوظہبی(اُمت نیوز) اماراتی صدر شیخ محمد سے ملاقات کیلئے اردن کے شاہ عبداللہ ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ کا استقبال یو اے ای کے صدر شیخ محمد نے کیا۔دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون پر بات چیت کی۔
یوے اے ای اور اردن کے نائب وزرائے اعظم شیخ منصور بن زاید اور ایمن صفادی بھی ملاقات میں موجود تھے
واضح رہے کہ شاہ عبداللہ نے پچھلے برس جون میں بھی اماراتی صدرسے ملاقا ت کی تھی