ذوالفقار بھٹو کی 95 ویں برسی آ ج منائی جائے گی

کراچی (اُمت نیوز) سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں برسی آج منائی جائے گی۔
سندھ میں پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو پہلے وزیر اعظم تھے جنہوں نے پاکستان کو 1973میں ملک کاآئین دیاہے۔
ذوالفقار علی بھٹو نے30 نومبر 1967ء کو لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت کی شکل اختیار کرگئی۔
بھٹو کے عوامی نعروں نے لوگوں کے دل جیت لیے تھے-
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔بینظیر بھٹو پاکستان کی بیٹی تھی ۔ انہیں بھی شہید کردیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری ہی پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میںشامل کرسکتے ہیں
واضح رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو 4اپریل1979کو قتل کے الزام میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ جیل میںپھانسی دے دی گئی تھی