فائل فوٹو
فائل فوٹو

حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے نیا حربہ

کراچی: الیکشن کمیشن سندھ کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے نئی درخواست بھیج دی گئی، جس میں کمشنر حیدر آباد نے  بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کمشنر حیدر آباد کی جانب سے الیکشن کمیشن سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب سے ضلع دادو سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ میہڑ اور خیرپور ناتھن شاہ میں اب تک سیلابی پانی موجود ہے اورکوشش کے باوجود پانی کی نکاسی ممکن نہیں ہوسکی ۔ شگاف بھرنے کا کام بھی جاری ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں عوام کی رسائی اور نقل و حرکت دشوار ہے۔ میہڑ اور خیر پور ناتھن شاہ میں 12 ہزار خاندان اب تک بے گھر ہیں۔ کراچی: ان حالات میں پرامن پولنگ اور ٹرن آؤٹ بہتر نہیں ہوسکے گا۔ موجودہ صورتحال میں ان دو تعلقہ میں 1 سے 2 ماہ کے لیے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔